سعودی عرب امریکا سے دوارب 80 کروڑ ڈالر کا فوجی سامان خریدے گا؛ امریکی دفتر خارجہ

سعودی عرب امریکا سے دوارب 80 کروڑ ڈالر کا فوجی سامان خریدے گا؛ امریکی دفتر خارجہ

سعودی عرب امریکا سے دو ارب 80 کروڑ ڈالر کا فوجی سامان خریدے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے لیے فوجی نوعیت کی لاجسٹکس کو بہتر بنانے کے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت سعودی عرب امریکا سے دو ارب 80 کروڑ ڈالر کا فوجی سازو سامان خرید ے گا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اس سلسلے میں جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سامان کی خریداری سے سعودی عرب کی اپنے لئے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہو گی۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )