سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں ۔ دنیا کے ہر جھگڑے کا حل مذاکرات میں ہے۔ محمود خان اچکزئی

سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں ۔ دنیا کے ہر جھگڑے کا حل مذاکرات میں ہے۔ محمود خان اچکزئی

نجی تی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مذاکرات پر امید نہیں ، یقین ہے ،مولانا ، آصف زرداری ، نواز شریف اور پی ٹی آئی ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ مولانا ، آصف زرداری ، نواز شریف اور پی ٹی آئی لیڈروں کی سیاسی و سماجی حیثیت ہے ،سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں ،پارلیمان کو طاقت کا سرچشمہ اور اس پر یقین کرنا ہو گا۔ 75سال میں ہم پاکستانی قومیت بنانے میں ناکام رہے ہیں ،آصف زرداری نے اپنے اختیارات صوبوں کو دئیے تھے ،آصف زرداری پارلیمان کو لکھیں کہ سینیٹ اختیارات قومی اسمبلی کے برابر کردیں۔ معدنیات پر پہلا حق صوبے کا ہونا چاہیے ،سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئین کے مطابق ملک کو چلانے پر متفق ہیں ،کل مولانا فضل الرحمان سے میٹنگ ہوئی تو چند لوگوں کی نیندیں ختم ہو گئیں۔ انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان سیاسی گرو ہیں ،اچھا ہو گا اگر پاکستان کیلئے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان ایک ہو جائیں ،نواز شریف وہ سیاستدان ہیں جس پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے یہ حالات اندرونی وجوہات کی وجہ سے ہیں،جو ایک دوسرے کا نام نہیں لیتےتھے وہ آج مذاکرات کی بات کر رہے ہیں ،وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش بڑی پیشروفت ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر ملکی مسائل کے حل کا کہا تھا ،صدر مملکت آصف زرداری ان مسائل کا حل نکال سکتے ہیں ،کوئی غلطی کرتا ہے تو اس کیلئے ادارے موجود ہیں ،کل مولانافضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی بات چیت پر خوشی ہوئی۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )