اسلام آباد : پولیس مقابلہ میں 3 کار لفٹر ہلاک ، ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار

اسلام آباد : پولیس مقابلہ میں 3 کار لفٹر ہلاک ، ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار

تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود کشمیر چوک میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 کار چور ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 رکنی کار لفٹر گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہو رہا تھا ، ناکہ بندی کرنیوالی پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 کار چور ہلاک ہو گئے جبکہ ساتھی خاتون کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کار لفٹروں سے لاہور سے چوری شدہ گاڑی ، اسلحہ اور متعدد گاڑیوں کی نمبرز پلیٹیں برآمد کر لی گئیں۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )