ٹی 20 ورلڈکپ 2024 : پیٹ کمنز کی مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 : پیٹ کمنز کی مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج سُپر ایٹ مرحلے کے گروپ 1 میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ افغانستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 رنز سے کینگروز کو شکست دی۔ ٹیم کی شکست کے باوجود پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پہلی اننگز کے دوران پیٹ کمنز نے اس ورلڈکپ کی دوسری اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کی آٹھویں ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔ پیٹ کمنز نے 18ویں اوور کی آخری گیند پر افغانستان کے کپتان راشد خان، 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر کریم جنت اور دوسری گیند پر گلبیدین نائب کی وکٹ لے کر اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس سے قبل اسی ورلڈکپ میں پیٹ کمنز نے بنگلادیش کے میچ میں بھی میگا ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کی تھی۔ کرٹس کیمفر، وینندو ہسرنگا، کاگیسو ربادا، کارتک میاپن اور جوش لٹل کا نام ان گیند بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کر رکھی ہے

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )