ٹی 20 ورلڈکپ2024: جنوبی افریقا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈکپ2024: جنوبی افریقا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔ سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقا سپر 8 مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیموں کو اپنے پہلے میچ میں کامیابی ملی تھی۔ جنوبی افریقا کی اننگز جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک 38 گیندوں پر 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ ریزا ہینڈرکس 19، کلاسن 9، ایڈن مارکرم 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسٹبز 12 اور مہاراج 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )