ہراسمنٹ کے قانون کا ناجائز استعمال، خواتین کا ٹک شاپ ملازم پر تشدد

ہراسمنٹ کے قانون کا ناجائز استعمال، خواتین کا ٹک شاپ ملازم پر تشدد

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں بااثر خواتین نے سٹور کے ایک ملازم لڑکے کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق لڑکیاں سٹور میں کچھ خریداری کے لیےداخل ہوئیں اور آپس میں ہنسی مذاق کرنے لگیں۔ لڑکیوں کے بقول کاؤنٹر پر کھڑا لڑکا انہیں دیکھ کر ہنسنے لگ گیا، جسے دیکھ کر لڑکیاں طیش میں آگئیں۔ خواتین نے ملازم لڑکے کو پکڑا اور تھپڑ مارا۔ لڑکے نے بھی اپنا بچاؤ کرتے ہوئے لڑکیوں پر ہاتھ اٹھایا، جس کے بعد تینوں لڑکیوں نے ملازم لڑکے کو پکڑ کر بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ذرائع کے مطابق سٹور میں کھڑے بزرگ نے لڑکیوں کو ایسا کرنے سے منع کیا تو لڑکیوں نے بزرگ کو بھی گالیاں دیں۔ اسٹور مالک کے مطابق لڑکیوں نے سٹور سے کافی پی مگر پیسے ادا کیے بغیر چلی گئیں۔ بااثر لڑکیوں نے ہیلپر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اسے جیل بھی بھجوا دیا، مگر پولیس لڑکے کی طرف سے دائر درخواست پر عمل کرنے سے قاصر نظر آئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ان بااثر لڑکیوں کا تعلق ایک نامور وکیل گھرانے سے ہے۔ اسٹور مالک نے حکومت سے درخواست کی کہ ان لڑکیوں کو غریب لڑکے پر بلا وجہ تشدد کرنے کے جرم میں گرفتار کیا جائے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )