کینیا کی ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف کا قتل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیدیا

کینیا کی ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف کا قتل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیدیا

عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ’شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا۔ کجیادو کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی بیوہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ پولیس کے ہاتھوں پاکستانی صحافی کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔ کینیا کی عدالت نے ارشد شریف کے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہر شخص آئین اور قانون کے سامنے برابر ہے، ہر شخص کو زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔ عدالت نے گولی چلانے والے پولیس افسر کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیا گیا وہ اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا ، بعد ازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )