پی ٹی آئ نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظر ثانی درخواست کو سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی درخواست
تحریک انصاف کی جانب سے درخواست بیرسٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نظرثانی درخواست کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لارجر بینچ کے سامنے سناجائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 13 جنوری کے فیصلے سے پی ٹی آئی اور سپورٹرزکو نقصان پہنچ رہا ہے، پی ٹی آئی ارکان فیصلےکے بعد بلےکے نشان پر انتخابات لڑنے سے محروم ہوگئے تھے، کیس ووٹرز کے حقوق سے متعلق ہے جس کا آئین مکمل تحفظ دیتا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے بلے کے نشان سے متعلق 13 جنوری کو فیصلہ سنایا تھا جس میں پی ٹی آئی انٹرا الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی کو بلے کا نشان نا دینے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
TAGS ikptiPTI has requested that the review petitionPTI has requested that the review petition related to the intra-party election be set before a 13-member full court benchpti2024ptiikSupreme Court.پی ٹی آئ نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظر ثانی درخواست کو سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی درخواست