پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی سستی ، 200 والوں کو ریلیف کیوں نہیں ملے گا
پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے تاہم ماہانہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی۔ فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ملے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024ء کے بلوں میں ہو گا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور مریم نواز نے پنجاب میں 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبائی حکومت یہ بوجھ اٹھائے گی۔
TAGS Punjab is cheaperUp to 500 units of electricity in Punjab is cheaperwhy 200 people will not get reliefپنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی سستی ، 200 والوں کو ریلیف کیوں نہیں ملے گا