پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاری پر تشویش ہے ، امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاری پر تشویش ہے ، امریکی محکمہ خارجہ

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری اور دفاتر پر چھاپوں پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش ہے۔ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں تمام احتجاج پُرامن طریقے سے ہونے چاہئیں۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )