ٹی 20 ورلڈکپ 2024: پیٹ کمنز نے ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک اپنے نام کرلی

سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلین فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بنگلادیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کر کے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروا لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے میں شامل آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایونٹ کے 44 ویں میچ میں انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں جس میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بنگلا دیش کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 اسکور کیے تھے جس میں کپتان نجم الحسن کے 41 اور توحید ہری دوئے کے 40 رنز شامل تھے۔ اس طرح پیٹ کمنز سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے آسٹریلوی بن گئے۔ کرٹس کیمفر، وینندو ہسرنگا، کاگیسو ربادا، کارتک میاپن اور جوش لٹل کا نام ان گیند بازوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کر رکھی ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )