ٹی 20 ورلڈکپ 2024: افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دے دی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن اسٹڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 148 رنز بنائے جب کہ جواب میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم127رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے گلبدین نائب نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاندار باؤلنگ کرنے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ افغانستان کی جانب سے بلے باز رحمن اللہ گرباز 60 رنز بناکر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے مسلسل دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کی، اس طرح وہ ایک ٹی 20 ورلڈکپ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے واحد باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے بنگلادیش کے بعد افغانستان کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس طرح گروپ 1 میں مزید دلچسپ ہوتی نظر آرہی ہے جہاں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور افغانستان بھی 2 پوائنٹس ہی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ سُپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اپنا آخری میچ بھارت جبکہ افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچز جیتنا لازمی ہونگے۔ بھارت کی شکست اور افغانستان کی جیت کی صورت میں کوالیفائی کرنے والی دونوں ٹیموں کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )