وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ اس متعلق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینےکی تیاری کر لی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔ چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکاحتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائےگا۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )