وزیر اعلیٰ پنجاب نےاسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح

وزیر اعلیٰ پنجاب نےاسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح

پاکستان کی تاریخ میں ادویات کی فراہمی کا سب سے بڑا وئیر ہاؤس فنکشنل ہوگیا ہے، 17 ارب سے زائد کی میڈیسن اور ایکیوپمنٹ سٹور کرنے کی گنجائش ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی ،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن وئیر ہائوس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مراکہ میں محکمہ صحت کے مرکزی وئیر ہاوس کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی نگرانی میں اضلاع کے لیے ٹرک روانہ کیے،نئے جدید ترین ویئر ہائوس سے ادویات کو سٹینڈرڈ ٹمپریچر پر اسٹور اور ترسیل کیا جا سکے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے فرنیچر، طبی آلات اور دیگر سامان کا معائنہ کیا ،وئیر ہائوس میں اسٹور ادویات کی مدت معیاد اور اسٹینڈرڈ ٹمپریچر سسٹم بھی چیک کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری میڈیسن پراجیکٹ کے تحت 9سینٹرل ویئر ہائوس قائم کیے گئے ہیں،وئیر ہائوسز میں تقریباً 10 ارب روپے سے زائد کی میڈیسن ا سٹور کی گئی ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus ( )