نواز شریف اور آصف زرداری غلط رخ میں کھڑے ہیں، فواد چوہدری

نواز شریف اور آصف زرداری غلط رخ میں کھڑے ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری غلط رخ میں کھڑے ہیں،آپ نے بانی پی ٹی آئی کو 14 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے اس سے کیا فرق پڑا،بلے کا نشان چھینا گیا، کیسے کیسے نشانات دئیے لیکن پھر بھی لوگوں نے ووٹ دئیے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے، کابینہ میٹنگ میں پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے کو اٹھایا جا رہا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری آج تاریخ کے غلط رخ پر کھڑے ہیں، جو رکن ان دونوں کے ساتھ کھڑا ہے وہ مستقبل کی سیاست میں نظریں نہیں ملا سکے گا۔ لوگوں نے بلے کا نشان نہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والوں کو ایم پی ایز اور ایم این ایز بنا کر اسمبلیوں میں بھیجا، بانی پی ٹی آئی اس وقت مظلوم ہیں، عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ عدالتوں کا حق سلب کر لیا گیا، نہ آپ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ عوام کے فیصلوں کو اہمیت دی جا رہی ہے، پاکستان میں انارکی کی فضا پیدا کردی گئی ہے، اس وقت پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، دنیا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کا ذہن ہے ہم نے عدالتی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، آئندہ دنوں میں لوگوں کی مہنگائی کی وجہ سے مزید چیخیں نکلنی ہیں، عوام ملٹری کے خلاف مہم سے دور رہیں، جو باہر بیٹھ کر عوام کو اداروں سے لڑانا چاہتے ہیں ہمیں اس مہم کا حصہ نہیں بننا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی پی ٹی آئی کی طرف سے نہیں پاکستان مخالف لوگوں کی طرف سے ہو رہی ہے، پاکستان کو استحکام کی طرف لے جانا ہے، عمران خان کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )