ملک بھرمیں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

ملک بھرمیں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 30 سے 100 روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔ لاہور سے دوسرے شہریوں کے کرایوں میں 30 سے 100 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 6350سو سے بڑھ کر 6450 روپے کر دیا گیا۔ راولپنڈی کا کرایہ 1930 روپے سے 2ہزار ، پشاور کا 2400 سو سے 2500 سو روپے ہو گیا۔ کوئٹہ کا کرایہ 3500 روپے، لورالائی کا 2800 ہوگیا۔ مری کا کرایہ 2600 سو سے بڑھ کر 2670 سو روپے ہو گیا۔ لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 980 سے 1030 کردیا گیا۔ ملتان کا کرایہ 1830 سے 1860 روپے کردیا گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافے نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے ۔ اس ضمن میں ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گاڑیوں کے دیگر سپئیر پارٹس بھی مہنگے ہو جاتے ہیں ،کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے ورنہ گاڑیاں بند کرنی پڑ جائینگی۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )