مفتاح اسماعیل نے آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان کی لانچنگ کا اعلان کردیا
پاکستانمفتاح اسماعیل نے آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت کی لانچنگ کا اعلان کردیا۔ مفتاح اسماعیل نے آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت کی لانچنگ کا اعلان کردیا فوٹو: فائل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جائے گا۔ عوام پاکستان کے نام سے بننے والی جماعت کے کنونیئر شاہد خاقان عباسی ہوں گے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کا باقاعدہ اعلان 6 جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں عوام اپنے فیصلے خود کریں انہیں کام کرنے کی آزادی ہو،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپنا پیغام لے کر عوام میں جائیں گے، ملک بھر میں سیاسی لوگوں سے رابطہ ہے، نئی جماعت میں سردار مہتاب عباسی، جاوید عباسی ساتھ ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی جماعت کے قیام کا مقصد نظام کو بدلنا ہے، ضعیم قادری اور ڈاکٹر ظفر مرزا ساتھ ہوں گے، شیخ صلاح الدین، رانا زاہد توفیق، زاہد بنوری اور انور سومرو بھی ساتھ ہوں گے۔
TAGS awampakistanMiftah Ismail announced the launch of a new political party Awam Pakistan next monthpolitical party Awam Pakistanمفتاح اسماعیل نے آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان کی لانچنگ کا اعلان کردیا