فنانس بل 2024 :مجموعی طور پر 128 سفارشات ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی بھی سفارش

فنانس بل 2024 :مجموعی طور پر 128 سفارشات ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کی بھی سفارش

فنانس بل 2024 کے حوالے سے مجموعی طور پر 128 سفارشات پیش کردی گئی ہیں۔ سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارش پر تجاویز قومی اسمبلی کو بھیج دیں، 35ہزار روپے سے زیادہ کی ٹرانزیکشنز کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کےذریعے لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔ سولر پینل کی درآمد اور مینوفیکچرنگ پر یکساں سیلزٹیکس،8 اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس واپس،مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیاء پر قیمت پرنٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سینیٹ نے زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کی بھی سفارش کر دی،خیراتی اداروں کے نام پر ٹیکس چھوٹ حاصل کرنے والی تنظیموں کی نشاندہی،ایف بی آر میں خالی 5 ہزار آسامیوں پر فوری میرٹ پر بھرتی کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں 50 فیصد کمی کرنے، ڈائریکٹ ٹیکس میں اضافہ کرنے، فاٹا اور پاٹا میں لوکل سپلائی پر ٹیکس چھوٹ 30 جون 2025 تک دینے، کمپنیوں کے بغیر نوٹس اکاؤنٹ بلاک کرنے کا قانون ختم کرنے اور سیلز ٹیکس میں 1300 ارب روپے اضافے کی تجویز واپس لینے کی سفارش بھی کی ہے۔ سینیٹ میں نیوز پرنٹ پر 10 فیصد جی ایس ٹی کی تجویز واپس لینے، آٹھ اسٹیشنری آئٹمز پر سیلز ٹیکس واپس لینے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے، مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے اور 660 سی سی تک کی کاروں پر الیکٹرک گاڑیوں کی طرح زیرو کسٹمز ڈیوٹی مقرر کرنے کی سفارش بھی پیش کی گئی ہے۔ ایوان بالا کی جانب سے 35 ہزار روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے لازمی قرار دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )