عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں،عامر ڈوگر

عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں،عامر ڈوگر

عامر ڈوگر نےدعوی کیا ہے کہ ملک ایک نئے الیکشن کی طرف جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، میں ان کیلئے لوگوں کو دعا کرتے دیکھا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر ہے، پاکستان کی عوام سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال سخت گرمی میں قید کاٹ چکا ہوں، ہماری خواتین آج بھی جیلوں میں ہیں ، عالیہ حمزہ اور یاسمین راشد سمیت دیگر کا کیا قصور ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام پی ٹی آئی ورکرز کو رہا ہونا چاہیے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف بات چیت پر یقین رکھتی ہے ، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ مذاکرات نہیں کریں گے،سربراہ پی ٹی آئی کچھ نہیں مانگ رہا وہ صرف انصاف مانگ رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ 2024کے الیکشن میں جو ہوا اس نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، حکومت کی خارجہ پالیسی کمپرومائزڈ ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )