رؤف حسن اور دیگرپی ٹی آئی کے کارکنان پر درج ایف آئی آر کی کاپی منظر عام پر آگئی
تحریک انصاف کے رؤف حسن و دیگر پی ٹی آئی کارکنوں پر درج ایف آئی آر کی کاپی منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن و گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج ایف آئی اے کی کاپی سامنے آگئی۔ جس میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش ملزم احمد وقاص نے مقدمےمیں انکشاف کیا وہ، پی ٹی آئی کی قیادت، میڈیا سیل کے ارکان اور دیگر نامعلوم افراد ریاست مخالف بیانیہ بناتے ہیں۔ متن کے مطابق ملکی سالمیت اور امن وامان سبوتاژ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں اور روزانہ اندرونی اور بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں ترجمان کی سربراہی میں ایک سیل کام کررہا ہے، جو ہدایات کے مطابق سوشل میڈیا مہم چلاتا ہے، جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بھی آن لائن تحریک چلائی جاتی ہے، مقصد عوام میں حکومت اور ریاستی اداروں کیلئے نفرت پیدا کرنا ہے تاکہ بغاوت کا ماحول پیدا ہوسکے۔ ملزمان میں وقاص احمد،رؤف ، آفاق احمد علوی، حمید اللہ، ذیشان فاروق ، سید اسامہ، محمد رضوان،محمد رفیق،سید حمزہ ، خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس ودیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔
TAGS 8 rooms in the jail are being used by Chairman PTIA copy of the FIR registered against Rauf Hasan and other PTI workers has come to lightptiRauf Hasanرؤف حسن اور دیگرپی ٹی آئی کے کارکنان پر درج ایف آئی آر کی کاپی منظر عام پر آگئی