حکومت کی کوشش ہوگی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھیں گے: رانا ثنا اللہ

حکومت کی کوشش ہوگی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھیں گے: رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کیا جائے، فتنا پھیلایا جائے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہوگی عمران خان کو جتنی دیر جیل میں رکھا جاسکتاہے رکھا جائے، ہم آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں، ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے، لیکن کسی کو افراتفری پھیلانے کا ووٹ نہیں ملا، کیس پر کیس ہمارے خلاف بھی بنتے رہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی باہر آ بھی جائیں گے تو طوفان نہیں آئے گا، جو بات کل کر رہے تھے وہی آج کر رہےہیں اور مستقبل میں بھی وہی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بات کرے تو ہمیں اس کی ذات سےدشمنی نہیں، بانی پی ٹی آئی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتا، ہم سیاسی و جمہوری لوگ ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی نے کوئی بات کردی تو اس دن بانی پی ٹی آئی ان سے مینڈیٹ لے لیں گے، جمہوریت میں ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں، اسی سے معاملات حل ہوں گے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )