حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کو 10 فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کرانے کا فیصلہ
پرائیویٹ اسکول آرڈننس 2014ء دوبارہ فعال کرکے پرائیویٹ اسکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ غریب اور مستحق بچے بھی پرائیو یٹ اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پرائیویٹ اسکول آرڈننس 2014کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت تعلیم کی جانب سے پرائیو یٹ اسکولوں کا سروے کروایا جائے گا، سروے میں پرائیویٹ ا سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا۔ پرائیو یٹ اسکولوں کے سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31اگست تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آرڈننس کے تحت پرائیو یٹ اسکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کے لیے پابند کیا جائے گا۔ پرائیو یٹ اسکول مالکان کے مطابق ہمارے اسکولوں میں پہلے ہی مستحق بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حکومت پرائیو یٹ اسکولوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے گی۔
TAGS private schools to teach 10 percent of children for freeThe government has decided to oblige private schools to teach 10 percent of children for freeحکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کو 10 فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کرانے کا فیصلہ