حکومت سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دیں

حکومت سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دیں

صوبائی حکومت نے محرم میں صورتحال پر قابو رکھنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات اٹھاتے ہوئے ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردیں۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی تاہم خواتین ، 12سال سے کم عمر بچے اور بزرگ شہریوں سمیت صحافیوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم سے 10 محرم تک اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی جبکہ ڈرون کیمروں کے استعمال کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ لاوڈ اسپیکر اورگھر کی چھتوں پر غیر متعلقہ افرادکے آمد و رفت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ تمام اجازت نامے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے جائیں گے اور علاقہ ایس ایچ او کو کسی بھی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اجازت کے بغیر صوبے میں کسی بھی قسم کی ریلیاں نکالنا ، مجالس ،جلسہ اور تعزیئے نہیں ہوگی ، کسی بھی جگہ ایک ساتھ 5 افراد کا کھڑا یا جمع ہونے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )