جولائی 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی

جولائی 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیور و برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات پر 65 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال جولائی میں موبائل فونز کی درآمدات پر 68 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ جون کےمقابلہ میں جولائی میں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 77 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ جون میں 279 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے جو جولائی میں کم ہو کر 65 ملین ڈالر ہو گیا۔ یاد رہے کہ جولائی میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 677 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے 493 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 37 فیصد زیاد ہ ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )