توہین عدالت کیس: جسٹس طارق کیخلاف مہم پر ، پیمرا، پی ٹی اے اور 3 صحافیوں کو نوٹس جاری

توہین عدالت کیس: جسٹس طارق کیخلاف مہم پر ، پیمرا، پی ٹی اے اور 3 صحافیوں کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں فل کورٹ نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم احتساب سے نہیں ڈر رہے لیکن سب کو کہہ رہے ہیں تھوڑا آہستہ ہو جائیں یہ کسی ایک جج سے متعلق نہیں، جج کا سارا کچھ اخلاقی معاملات پر ہے، آپ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانا چاہتے ہیں 100 دفعہ جائیں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ واضح رہے جو کوئی بھی اس میں ملوث نکلا اسے چھوڑیں گے نہیں یہ تمام جو ریگولیٹرز ہیں وہ کہاں ہیں؟ پی ٹی اے اور پیمرا کو نظر نہیں آرہا جو کچھ ہو رہا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ سب دیکھنا پی ٹی اے اور پیمرا کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ذمہ داری ہے تو ذمہ داری نبھا کیوں نہیں رہے؟ حکومت کی طرف سے خاموشی بتا رہی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں وزیر قانون اور وزیر اطلاعات نے اس سے متعلق ایک لفظ نہیں کہا، کیا اس خاموشی کا مطلب ہے کہ آپ لوگ اس کے پیچھے ہیں؟ کیا اب عدالت پی ٹی اے اور پیمرا کو بتائے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ چاہ رہے ہیں کہ جج کو خود آکر جواب دینا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا یہ کارعوائی ادارہ جاتی رسپانس ہی ہے جس نے یہ کیا ہے وہ اڈیالا میں گرمیاں گزارے گا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جج کو ٹوئٹ کرکے خواب دینا چاہیے یا ججز پریس کانفرنس کرکے وضاحت دیں، اب ججز ٹوئٹ کریں کہ میری ڈگری صحیح ہے یا نہیں؟ پہلے سے کسی کو کسی کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، کیا ججز اب اس طرح کے معاملات کا جواب دینے کے لیے رہ گئے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا اور پی ٹی اے سمیت صحافی غریدہ فاروقی، عمار سولنگی اور حسن ایوب کو نوٹس جاری کر دیا اور کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )