تحریک انصاف کا پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ

تحریک انصاف کا پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا۔ پولیس نے الیکشن کمیشن جانے والے راستے بند کرتے ہوئے ارکان کو الیکشن کمیشن کے باہر شاہراہ دستور پر روک دیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن کے باہر نعرے لگائے۔ اس موقع پر عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر کا صرف ایک ہی کام تھا کہ صاف شفاف الیکشن کروائے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے ۔ عمرایوب کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دیگر ممبرز فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن نے جو بجٹ مانگا اس میں صرف ساڑھے 16ارب خرچ کیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر کیلئے عدالتوں کے دروازے بند کر دیئے گئے، ہماری خواتین جیل میں ہیں انہیں تاریخ یاد رکھے گی، تاخیر نے انصاف کرنا انصافی ہے ۔ اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں ہماری آواز نہیں سنی جاتی جو ہمارے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )