بڑے کاشتکاروں پربھی ٹیکس لگے گا یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے، صدر پاکستان

بڑے کاشتکاروں پربھی ٹیکس لگے گا یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے، صدر پاکستان

آصف علی زرداری نے کہا کہ زراعت ہمارا مستقبل ہے لیکن ہمارے کچھ دوستوں کو اس کی سمجھ نہیں آرہی۔ لاہور میں پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں پر نہیں بڑے کاشتکاروں پر ٹیکس لگے گا کیونکہ یہ آئی ایم ایف کی شرط ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا ٹی وی میں میری غیبت ہوتی ہے جسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں، جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر کسی پر آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے، میں ٹی وی نہیں دیکھتا ٹی وی میں میری غیبت ہوتی ہے جسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں، جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ میں آزادی صحافت کے ساتھ ہوں، ہمارا ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا کو لے جانا ہے، آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر بات دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں تاہم سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )