بجلی بلوں میں اضافہ: امیر جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل بہت زیادہ ہیں، بجلی کے بل ادا کرنا عوام کےلیے ممکن نہیں رہا، اب تو وزیراعظم بھی بجلی بل کی ادائیگی نہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب معلوم ہوا کہ بجلی نہ بنانے کے پیسے لیے گئے ہیں، ان لوگوں نے پیسے بھی لیے اور ٹیکس بھی نہیں دیا۔ ملک کی معیشت چلانے والے کمزور اور لوٹنے والے بہت طاقتور ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بےامنی پھیلی ہوئی ہے، بلوچستان میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
TAGS hafizHafiz NaeemJamaat-e-Islami announced a nationwide strike on August 28jijuiبجلی بلوں میں اضافہ: امیر جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان