بابر اعظم اور رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا خدشہ
پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور بابر اعظم بطور بیٹر کھیلیں گے، محمد رضوان ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ٹیم اور سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ میں رد وبدل ہو گا، کنٹریکٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، پی سی بی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر کام جاری ہے۔
CATEGORIES Sport Stories
TAGS Babar AzamBabar Azam and Rizwan's central contract is feared to be downgradedRizwanبابر اعظم اور رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا خدشہ