ایلون مسک کا سیاست میں آنے کا اعلان
ایلون مسک نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔ ایلون مسک نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ میں خدمت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ٹویٹر پیغام میں ایلون مسک نے اے آئی سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں وہ “محکمہ حکومتی کارکردگی” کی تختی کے ساتھ پوڈیم پر کھڑے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر وہ صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کریں گے۔
CATEGORIES World