ایران صدارتی الیکشن : امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ، 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ کا اعلان

ایران صدارتی الیکشن : امیدوار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ، 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ کا اعلان

حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں ناکام رہا جس کے باعث 5 جولائی کو دوبارہ ووٹنگ ہو گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن میں امیدواروں کے واضح اکثریت حاصل نہ کر سکنے کے باعث انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہو گا۔ ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود پیزشکیان نے 82 لاکھ، سعید جلیلی نے 72 لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر کے27 لاکھ جبکہ مصطفیٰ پور کے محمدی کے 1 لاکھ 58 ہزار ووٹ لئے ہیں۔ ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )