امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس:میتھیو ملر

امریکا کا سوات میں ہجوم کے تشدد سے ہلاکت کے واقعے پر اظہار افسوس:میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذہبی طور پر تشدد کے واقعات پر تشویش ہے۔ مذہبی آزادی، اظہار رائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا احترام کیا جائے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم ایسے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں جن سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی معاملات پر پاک امریکا شراکت داری میں دہشت گردی کے خلاف بات چیت اور فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔ خیال رہے کہ 20 جون کو سوات کے علاقے مدین میں قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بنا کر اسے جلا ڈالا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (1 )