الیکشن کمیشن : اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا

الیکشن کمیشن : اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار طے کرلیا

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو شیڈول ہیں،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہوں گے،پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا۔ اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر الیکشن ہوگا،چیئرمین اور وائس چیئرمین، 6 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے،2خواتین، مزدور، کسان، نوجوان اور غیر مسلم کی ایک ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا۔ اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا،بلدیاتی الیکشن سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ہوگا،چیئرمین ،وائس چیئرمین مشترکہ امیدوار کے طور پر منتخب ہوں گے۔ متعلقہ یونین کونسل میں درج ووٹر ہی الیکشن لڑ سکے گا،بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تعلیم کی کوئی شرط نہیں،نوجوان کی نشست کیلئے کم از کم عمر 18 تا 25 سال ہونا لازمی ہے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین2لاکھ روپے تک انتخابات پر خرچ کرسکیں گے،باقی نشستوں کے امیدوار ایک لاکھ روپے تک انتخابات پر خرچ کرسکیں گے۔ چیئرمین ،وائس چیئرمین کی کاغذات نامزدگی فیس 5 ہزار مقررکی گئی ہے،باقی نشستوں کے امیدواروں کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی۔ چیئرمین، وائس چیئرمین کے بیلٹ پیپر کا رنگ ہلکا نیلا ہوگا،جنرل نشست کے امیدواروں کے بیلٹ پیپر کا رنگ سفید ہوگا،خواتین کے بیلٹ پیپر کا رنگ گلابی ہوگا،مزدور کسان کے سبز، نوجوان کا پیلا اور اقلیت کا بیلٹ پیپر ہلکا سبز رنگ کا ہوگا۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )