آرمینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ آرمینین وزارت خارجہ
آرمینیا کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آرمینیا نے غزہ میں جاری تنازع کے دوران فلسطین کو تسلیم کرتے ہوئے وہاں جاری تنازع کو شہری آبادی کے خلاف تشدد قرار دے دیا۔ آرمینین وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال کے حل کی ضرورت ہے۔ شہریوں پر حملوں اور غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو مسترد کرتے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ بین الاقوامی قانون، مساوات اور خودمختاری کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔ وزارت نے حماس کی جانب سے سویلین افراد کی قید پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان کی رہائی کے لیے بین الاقوامی برادری کے مطالبات کے ساتھ، فلسطینی اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار حسین الشیخ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
TAGS Armenia announced to recognize Palestine as an independent stateآرمینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ آرمینین وزارت خارجہ