آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا، مزید ٹیکسز کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری کو ناکافی قرار دے دیا، مزید ٹیکسز کا مطالبہ

رائع کے مطابق آئی ایم ا یف بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے، آئی ایم ا یف کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان یکم جولائی سے بجلی کے ریٹ میں اضافہ کرے۔ آئی ا یم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے،نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے۔ نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ا یف پیشگی تمام شرائط پر عملدرآمد چاہتا ہے،آئی ا یم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے جون کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا پروگرام موخر کر دیا ہے۔ آئی ایم ا یف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے، آئی ا یم ایف نے مشکل معاشی فیصلے معیشت کے لیے ضروری قرار دیے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی ہے۔

CATEGORIES
TAGS
Share This

COMMENTS

Wordpress (0)
Disqus (0 )